مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو نواز شریف کے دور حکومت کی یاد تو آتی ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے یاد تو آتی ہوگی۔ مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی یہ لکھا کہ یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی ، ابھی تو آئے گی یاد۔
اس ویڈیو میں مریم نواز نے نواز شریف کے دور حکومت میں ترقیاتی کام دکھانے کی کوشش کی ہے جبکہ عمران خان کی موجودہ حکومت پر بھی تنقید کی ہے۔