شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت  کےلیے مقرر کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  کیس کی سماعت  18 اپریل کو کرے گا۔

جسٹس مقبول باقر اور  جسٹس اعجازالاحسن بینچ  کا حصہ ہوں گے۔ نیب نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔نیب نے فواد حسن فواد کی بھی آشیانہ اسکیم میں ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔