وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا مسائل کا حل ہوتا تو پھر کوئی حکومت نہیں چل سکتی ،مہنگائی میں اگراضافہ ہوا ہے تواس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا،اسدعمرسمیت کوئی بھی چٹکی بجاکرحالات ٹھیک نہیں کرسکتا،ہم پانچ سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھیں گے ،احتجاج کرنااپوزیشن کاسیاسی حق ہے،تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،حکومتی اقدامات سے معیشت میں ٹھہراؤآناشروع ہوگیا،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کوغیرمستحکم کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں لئے گئے ریکارڈقرضوں کاذمہ دارکون ہے؟اسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت کومصنوئی بریک لگارکھے تھے،موجودہ حکومت کو چیلنجزورثے میں ملے ہیں ،امید ہے جلدقابوپالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اگراضافہ ہوا ہے تواس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ،سابقہ حکومتوں نے قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا۔اسدعمرسمیت کوئی بھی چٹکی بجاکرحالات ٹھیک نہیں کرسکتا، ہم پانچ سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھیں گے ،احتجاج کرنااپوزیشن کاسیاسی حق ہے،تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب ایک خودمختارادارہ ہے،حکومت کے تابع نہیں،نیب نے اپنے فیصلے خودکرنے ہیں، کرپشن کا تدارک ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے ،توقع ہے نیب بغیردباﺅ اور رعایت کے کرپشن کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا،ان کا کہناتھا کہ قومی خزانے کونقصان پہنچانےوالوں کااحتساب ضرورہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے مراحل مکمل ہونے تک ہمیں محتاط رہناہوگا،بھارت غیر ذمہ دارانہ بیان دیتاہے،پاکستان نے کبھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے سہولت دے رہے ہیں،افغانستان میں امن واستحکام اورخوشحالی دیکھناچاہتے ہیں،وزیراعظم ایران اورچین کادورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔