حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایمنسٹی اسکیم پرکابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔
اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر بتایا کہ کابینہ نے مجوزہ اثاثہ جات اسکیم کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا ہے ، اثاثہ جات اسکیم سے متعلق تمام آپشنزپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، اسکیم کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے۔
The Cabinet delibrated on all aspects of proposed asset Scheme,all opttions came under threadbare discussion, it is decided that some provisions need further fine tuning, matter is pended for next Cabinet meeting.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2019