رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا، وزیر منصوبہ بندی
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا، وزیر منصوبہ بندی

وزارت چھوڑی ہے،تحریک انصاف نہیں۔اسد عمر

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہیں گے۔

سد عمر کا کہنا تھا کہ جن کا کام ہے سازشیں کرنا وہ کرتے رہیں، میں معیشت میں حصہ ڈالنے آیا تھا، مجھے سازشوں جیسے معاملات میں نہیں پڑتا جس وقت نوکری چھوڑی اس وقت پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل 40 سال سے وہی ہیں، وزیراعظم عمران خان ان میں بہتری کیلیے تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بینن الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پہلے معاہدہ کچھ رکھا، اب کسی اور پر دستخط ہونے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ اسد عمر نے جس دن تحریک انصاف جوائن کی، اسی روز وزارت سے استعفیٰ دیا۔ اسد عمر نے 18 اپریل 2012ء کو عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف جوائن کی تھی۔

اسد عمر نے تحریک انصاف کی حکومت میں وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ بھی اسی تاریخ کو دیا۔