بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کے جذبہ خیر سگالی کو اپنی منفی سوچ کا لبادہ پہناتے ہوئے ’ریورس سوئنگ‘ اور بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا، عمران خان کے ریورس سوئنگ کو بھارتی عوام ہیلی کاپٹر شاٹ مار کر گرائونڈ سے باہر پھینک دے گی۔
ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دیکر ووٹرز کو متنفر کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کا بی جے پی کی حکومت بننے کی صورت میں پاک بھارت مذاکرات میں کامیابی کے روشن امکان والا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ’ریورس سوئنگ‘ ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی میڈ یو کوانٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو مسئلہ کشمیر پر بات کرنے میں آسانی ہو گی ۔