وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرایران پہنچ گیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور دیگر قیادت کے ساتھ ساتھ وہاں کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ وفد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاونین خصوصی برائے تجارت و سمندر پار پاکستانیز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں بھی قیام کریں گے، وزیراعظم کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔