سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایم پی اے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے لیگی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار جلد شہبازشریف سے لندن میں ملاقات کریں گے ،چوہدری نثار لندن سے واپسی پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں چوہدری نثار قومی اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کھڑے ہوئے تھے ،تاہم انہیں صرف ایک صوبائی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن انہوں نے ابھی تک رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا تھا۔
اب پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرکے چوہدری نثار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے لایا جارہا ہے۔