ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت کراچی میں صورتحال بہترہے،2014 سے پہلے کراچی ورلڈکرائم انڈیکس میں چھٹے نمبرپرتھا،الحمداللہ آج ورلڈکرائم انڈیکس میں کراچی 70 ویں نمبرپرآگیا۔
ڈی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج کراچی میں صورتحال بہترہے،2014 سے پہلے کراچی ورلڈکرائم انڈیکس میں چھٹے نمبرپرتھا،الحمداللہ آج ورلڈکرائم انڈیکس میں کراچی آج 70 ویں نمبرپرآگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیابی کاسہراسول انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزکے سرہے،انہوں نے کہا ان کوششوں میں حساس اداروں، پولیس اوررینجرزنے کرداراداکیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی کے شہری بھی مبارکبادکے مستحق ہیں،انشااللہ مستقبل میں مزیداستحکام آئےگا۔