چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے خلاف ملک بھرمیں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100سے 300فیصد اضافہ اورمبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب اولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
چیئر مین نیب نے تحقیقات میں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100سے 300فیصد اضافہ سمیت معاملہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور ذمہ دار ان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔