سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کاہ کہ وزیر اعظم نے ایران میں جاکر تسلیم کیا کہ ہماری سرزمین سے دہشت گرد جاکر حملہ کرتے ہیں، انہوں نے وہ بات کہی جو آج تک کسی نے نہیں کی تھی، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایران میں جاکر یہ کہنا چاہیے تھا کہ ایران سے دہشت گرد آئے اور ہمارے 14 جوانوں کو شہید کرکے چلے گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ خدا کو مانو اور رحم کرو تم لوگ پاکستانی ہو، خود کہتے ہو کہ 6 بار مودی کو فون کیا لیکن وہ بات کرنے کےلیے تیار نہیں، آپ پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن مودی کے جیتنے کی دعا کرتے ہو، پاکستان کا وزیراعظم غیرت مند ہوتا ہے جو بھارت و مودی کے آگے نہیں جھک سکتا۔

اسد عمر کی تقریر پر بھی  خورشید شاہ نے  ایوان میں جواب  دیا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کو معلوم تھا کہ جواب ملے گا اس لیے وہ ایوان سے چلے گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ الزام اور تہمتیں لگانا آسان ہوتا ہے۔ یہ ایک واضح بات ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو نااہل اور نالائق قرار دے کر نکال دیا ۔ اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی چیخیں نکلی ہیں۔ کسی حکومت نے عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کی لیکن اس حکومت نے لوگوں کی چیخیں نکالنے کا اعلان کیا۔

خورشید شاہ نے کہا یہ پہلی بار ہوا کہ اپوزیشن نے معیشت بچانے کیلیے تعاون کی بات کی۔ پیپلزپارٹی کے دور میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار تھے۔دنیا بھر میں معیشت سست رفتاری کا شکار تھی۔
دہشت گردی عروج پر تھی،اس وقت ہم نے اس ملک کو سنھبالا، پاکستان کی تاریخ میں 2008 سے دوہزار تیرہ تک لوگوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سیارے پر بیٹھ کر دیکھا تھا وہاں سے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملتی نظر آئی تھیں۔

نہوں نے کہا اس حکومت نے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کون سا کارنامہ کیا ہے؟ہمارے دور میں پیٹرولیم پر لیوی دس روپے تھی جسے دو روپے کم کردیا گیا تھا، موجودہ حکومت میں فی لیٹر پر لیوی اٹھارہ روپے وصول کی جارہی ہے۔اسد عمر ہم پر نہیں حفیظ شیخ پر ناراض ہیں کہ پیپلز پارٹی کو لے آئے ہیں۔کہتے ہیں کہ ہماری کارکردگی خراب تھی لیکن وزیر خزانہ ہمارا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوات سے پاکستان کا جھنڈا اتارنے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی نے پاکستان کا پرچم سوات پر لہرایا۔تیس لاکھ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو دوبارہ سوات میں آباد کیا۔