فراہمی آب اور سیوریج کے مسائل کے حل کے معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔فائل فوٹو
فراہمی آب اور سیوریج کے مسائل کے حل کے معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میں تلخ کلامی

مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ اور تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے مسئلے پر تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ونوں رہنمائوں میں تلخی کا واقعہ وفاقی کالونی لاہور میں پیش آیا جہاں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

نذیر چوہان نے کہا وفاقی کالونی وفاق کے زیر انتظام ہے مسئلہ حل کیا جائے،آپ نے مسئلہ حل نہیں کرنا تو کون کرے گا، آپ وفاقی وزیر ہیں مسئلہ حل کریں یا کالونی کو واسا کے زیر انتظام کر دیں۔

وفاقی وزیر ہاﺅسنگ نے کھلاڑی رکن اسمبلی سے کہا کہ آپ کی بات سن رہا ہوں میرے ساتھ ڈرامے بازی نہ کریں۔

وفاقی کالونی میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی، تلخی بڑھنے پر وزیر ہاؤسنگ میٹنگ ہال سے چلے گئے ۔