روس کی جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتا ہے۔فائل فوٹو
روس کی جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتا ہے۔فائل فوٹو

شامی فوج کی گولہ باری اوردھماکے سے 22افراد جاں بحق

شام کے صوبے ادلب کے شہر خان شیخون پر حکومتی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر جنگ زدہ ملک شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں جہادیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔

اس دھماکے کی وجہ سے جہادیوں کے زیرقبضہ ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے میں متعدد عام شہری پھنس کر رہ گئے۔

گزشتہ برس ستمبر میں روس ، ایران اور ترکی کے بیچ ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے نتیجے میں صوبے میں شامی حکومت کی فورسز کے حملے روک دیے گئے تھے۔رواں سال فروری کے آغاز کے بعد سے فریقین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

اس کے نتیجے میں ستمبر 2018 کو طے پانے والے معاہدے کے بعد صوبے میں نقل مکانی کی سب سے بڑی لہر دیکھنے میں آئی۔مذکورہ معاہدے میں ہتھیاروں سے پاک ایک زون کا قیام شامل ہے جس پر ابھی تک جزوی طور پر عمل ہو سکا ہے۔