جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین

جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہےامپائر کی نہیں۔بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس ملک میں امپائر صرف ایک ہے اور وہ ہیں عوام، جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں کی ہزاروں خواہشیں ہو سکتی ہیں لیکن جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کس کی خواہش ہے کہ جمہوریت میں سازشی عناصر ہوتے ہیں لیکن نہیں معلوم کس کی خواہش ہے کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔

نیب کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کالا قانون مشرف نے بنایا تھا، احتساب کے لیے ایک نظام ہونا چاہیے جو سب کے لیے ہو،انہوں نے کہا کہ احتساب کے نئے قانون پر حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدارتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے، عوام کو پاکستان کا پارلیمانی نظام پسند ہے اور جہاں بھی صدارتی نظام لگایا گیا وہاں آمر نے ٹیک اورر کیا۔

سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے ایک پورے علاقے کا نقشہ بدلا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پیپلز پارٹی نے شروع کیا اور ن لیگ نے اسے آگے بڑھایا، خان صاحب اور حکومت سی پیک کو متنازع نہ بنائے۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سردار اختر مینگل کے نکات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کمیٹی میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔