مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا چیئرمین مقرر کرتے ہوئے نوٹی فیکشین جاری کر دیا گیا ہے۔
کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بھی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ہی مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی سات ارکان پر مشتمل ہوگی۔
اس کے علاوہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا چیئرمین بھی مشیر خزانہ کو مقرر کیا گیا جس کے ارکان کی تعداد 8 ہوگی۔