کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انھیں ’کامیاب جوان پروگرام‘ پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت خارجہ بائیولوجکل اینڈ ٹاکسن ویپنز کنونشن عمل درآمد بل 2019 پیش کرے گی۔

اس کے علاوہ سود کی ادائیگیوں پر غیر ملکی کمرشل قرض اور ٹیکس استثنیٰ کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ 2017 کو رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 2 میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے کابینہ کو پریزینٹیشن دی جائے گی۔ اجلاس میں پریس کونسل آف پاکستان میں 18 ارکان اور ڈی جی ریڈیو پاکستان کی تعیناتی کی بھی سمری پیش کی جائے گی۔