جرمنی کی خاتون محبت کی تلاش میں جہلم پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں، جہلم سے تعلق رکھنے والےنوجوان کی دوستی جرمنی سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے ایک سال قبل فیس بک پر ہوئی تھی جو بڑھتے بڑھتے محبت میں تبدیل ہوگئی۔
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جرمن دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔ خاتون کے مسلمان ہونے کے بعد دونوں کے نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں انجام پائی جس میں دلہے کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی، نومسلم خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی غیرملکی خواتین فیس بک پر دوستی اور محبت کے بعد پاکستانی نوجوانوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں۔