سری لنکا میں ہونے والی حالیہ بدترین دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بھارتی حکومت ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کی پشت پناہ ہے اور بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
سری لنکا میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی بھارت سے تربیت یافتہ نکلا، خودکش بمبار زاہران ہاشمی طویل عرصہ جنوبی بھارت میں مقیم رہا، اس کے انتہاء پسند تنظیموں سے رابطے رہے جب کہ دہشتگرد تنظیم ’جماعت التوحید‘ کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیں۔