اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعظم عمران خان کیلئے سمجھتی ہے کا جملہ استعمال کرنے کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کی جانب سے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں ’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ جان بوجھ کے نہیں بولا بلکہ اردو پر مکمل عبور نہ ہونے کے باعث یہ غلطی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کے لیے مذکر کی بجائے مؤنث کا صیغہ استعمال کیا گیا اور کہا کہ اگر عمران خان ’سمجھتی‘ ہیں اس قسم کا بیان دے کر وہ کسی کی تضحیک کررہے ہیں توہ اپنے آپ کی تضحیک کررہے ہیں، ہم سب جانتے ہیں وہ کیسے وزیراعظم بنے، اب اگر بن ہی گئے ہیں تو اس کرسی کا احترام کریں اور اپنا کام کریں‘۔