اسلام آباد: بلین ٹری منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں اور 10 کروڑ پودوں کو بھی 5 ارب بنا دیا گیا ہے، شائد زبان پھسل گئی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے، پانچ ارب درخت اُسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50 لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 23 سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے۔