چین کے صدرشی جن پنگ نے گریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔فائل فوٹو
چین کے صدرشی جن پنگ نے گریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔فائل فوٹو

چین کے صدر اور وزیر اعظم سےوزیراعظم عمران خان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا دونوں ممالک کی وفودکی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے الگ الگ ملاقات ہوئی۔

ملاقات ہوئی ،چین کے صدرشی جن پنگ نے گریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا،ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا دونوں ممالک کی وفودکی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ۔گریٹ ہال بیجنگ میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستانی وفدکے ارکان بھی موجود تھے۔

پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور خسرو بختیاراور دیگر بھی شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان اورچین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ،پاکستانی وفدکے ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے،دونوں ممالک کے درمیان وفودکی سطح پربات چیت ہوئی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد نے پاکستان چائنہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی اے کے بعد پاکستان آسیان ملکوں کے برابر آچکا ہے جب کہ صرف ایف ٹی پر دستخط ہونا کافی نہیں، ہمیں مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے اوپن ہے جب کہ ماضی میں چینی سرمایہ کار کمبوڈیا، ویتنام اور بنگلہ دیش جاتے تھے لیکن اب چینی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔