نارووال : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ اگلے سال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی تمام مسائل کاحل ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کے سڑکوں پر نکلنے اور محاسبہ کرنے سے قبل ہی حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرلے ۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ یہ آصف زرداری اور مشرف کا پاکستان ہے ، تحریک انصاف کانیا پاکستان کہاں ہے ، تحریک انصاف کی کابینہ میں صرف پیپلز پارٹی اور مشرف لیگ ہے ،کابینہ سے تحریک انصاف کا صفایا ہوچکاہے ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نئے پاکستان کے ڈرامے سے قوم کو آگاہ کرے، اگلے سال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی مسائل کاحل ہیں، پاکستان صدارتی انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا ، حکومت نہ این آر اودے سکتی ہے اور نہ کوئی لے رہاہے ۔