علی ظفر کی اہلیہ سوشل میڈیا پرمخالفین پر برس پڑیں

کراچی : گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی بھی سوشل میڈیا پر مخالفین پر برس پڑیں، انہوں نے کہاکہ  وہ میشا شفیع کو ہرگز معاف نہیں کریں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک  پیغام جاری کیا جس میں عائشہ فضلی کا کہنا تھا کہ علی ظفر کے خلاف مجرمانہ اور بے رحم مہم کے نتیجے میں انہوں نے، ان کے شوہر اور خاندان نے جن تکلیف دہ تجربات کا سامنا کیا اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر ہراساں کئے جانے اور اپنے دوستوں کے دھوکہ دے جانے نے ان کی آنکھیں کھول دیں، اگر ان کے شوہر اسے نظر انداز یا فراموش کربھی دیں وہ میشا کو ہرگز معاف نہیں کریں گی۔