اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)
اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)

اوگرا نے پیٹرول 14روپےمہنگا کرنے کی سفارش کر دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔