جے یوآئی کارکن ہی دھرنے کی جگہ کی صفائی کرکے گئے۔فائل فوٹو
جے یوآئی کارکن ہی دھرنے کی جگہ کی صفائی کرکے گئے۔فائل فوٹو

اسپیکر کا ن لیگ کے ارکان کی رکنیت بحال کرنے سے انکار

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ن لیگ کے تین ارکان کی رکنیت بحال کرنے سے انکار کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی جو سپیکر پرویز الہیٰ نے مسترد کردی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو جائزقرار دے دیا اور کہا کہ کسی صورت بھی نظرثانی نہیں ہوسکتی، ن لیگ کے ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری،اشرف رسول اورعبدالرؤف کی رکنیت معطل ہی رہے گی۔

خیال رہے کہ 26اپریل کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے ہنگامہ آرائی کرنے پرمسلم لیگ ن کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، اشرف رسول اورعبدالرو¿ف کی رکنیت ایوان میں ہنگامہ آرائی پر معطل کی گئی تھی۔