وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی، 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے، نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کےلیے ہوگی۔
نئے کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائیں گے، بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلیے چار دن کا وقت دیا جائے گاجبکہ بینکوں سے رقم نہ نکلوانے والے براہ راست قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔