چوہدری برادران کاان پلاٹوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔نیب۔فائل فوٹو
چوہدری برادران کاان پلاٹوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔نیب۔فائل فوٹو

چوہدری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے چوہدری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چوہدری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی اور چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے نیب تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین نیب چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے چکے ہیں،چوہدری شجاعت حسین سے بھی 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں ،چوہدری برادران کاان پلاٹوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔