پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے چوہدری برادران کی نیب کیسز میں انکوائری کو بند کرنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری برادران کو ایک اور این آر او دینے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت نے احتساب کے نام پر ڈرامہ رچایا ہوا ہے، اس دہرے معیار میں احتساب صرف اپوزیشن کےلیے ہے۔
انہوں نے کہاکہ علیمہ باجی، فردوس آپا اور چوہدری برادران کو این آر او دینا شرمناک ہے، آج ثابت ہوگیا کہ نیب سے کلین چٹ لینے کے لیے عمران نیازی کی حکومت میں شامل ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ نے نیب حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں میڈیا میں چلنے والی ایسی تمام خبروں کی تردید کی گئی ہے جس میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ نیب نے چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کا کیس بند کر دیا گیا ہے تاہم نیب حکام کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے خلاف کیس بند نہیں ہوا ،آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں،کیس سے معتلق ایم ایل اے متعدد ممالک کو بجھوائے گئے ہیں۔