مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کارکنوں کو تلقین کی ہے کہ اپنے قائد میاں نوازشریف پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نوازنے لکھا کہ نوازشریف کیلیے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں، تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
اور نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انشاءاللہ ! https://t.co/t3HeqXGVG3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2019
مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بےگناہی اور استقامت کی گواہی دے گا ،نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔