کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقائی امن کیلیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کانفرنس میں ملک میں دیرپا استحکام کیلیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔