پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزادی اظہار صرف صحافی کا نہیں ہر پاکستانی کا حق ہے۔
انہوں نے کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کا حق تمام حقوق سے برتر ہے، صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کیا جارہا ہے، پریس کلبز ہمیں سینٹری فراہم کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیراعلانیہ میڈیا سینسر شپ عائد کی گئی ہے، جیو اور ڈان پر حال ہی میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، سارے میڈیا کو ایک یونیفارم باڈی میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے اورپاکستان میں این جی اوز بھی خطرے میں ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظمیوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات تشویش ناک ہیں، پیپلزپارٹی کسی بھی باڈی کی تشکیل کو مسترد کرتی ہے۔
تقریر کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگریزی میں تقریر تیار کی ہے، یہاں کوئی اسد عمر تو موجود نہیں ہے؟