ملتان : مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ غریب آدمی کا گھر گرایا گیاجبکہ بنی گالا کو ریگولرائز ڈ کیا گیا ، ملک سے باہر عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں ۔ نواز شریف کو ہٹانے کے فیصلے پر عمل در آمد کیا گیا، اسحاق ڈار ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشاہد اللہ خان نے کہا کہ غریب آدمی کا گھر گرایا گیاجبکہ بنی گالا کو ریگولرائز ڈ کیا گیا ، ملک سے باہر عمران خان کے اربوں روپے کے اکاﺅنٹس پکڑے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی والے بے انتہا جھوٹ بھولتے ہیں، اسد عمر کہتے تھے کہ ہم اپنی شرائط پر قرضہ لیں گے، پاکستان کو جتنا بے وقعت عمران خان کی حکومت نے کیاہے ، کسی حکومت نے نہیں کیا ۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ملک سنبھالا تو دہشت گردی اور بدترین لو ڈ شیڈنگ تھی ، نواز شریف نے لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ کیا ، نواز شریف کے دورمیں مہنگائی سب سے کم تھی، نواز شریف نے ملک کی بیش قیمت خدمت کی ۔
انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عامر کیانی نے کرپشن کی ہے ، حکومت نے آٹھ ماہ میں چار بار دائیوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔