حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری۔ خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید اور خواتین و بچوں سمیت 51 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی پر اپنے گھروں کو واپسی مہم کے 57 ویں مارچ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان 31 سالہ رمزی اور 19 سالہ رائد خلیل ابوذر موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں مزید37سالہ خاتون،14ماہ کی معصوم بیٹی، دو فلسطینی نوجوان 33 عبداللہ ابراہیم ابو ملوح، اور 29 سالہ اعلا البوبالی شہید ہوگئے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور شیلنگ سے 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک فاطمہ حجازی ہیں جن کے سر پر گولی ماری گئی ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ خاتون صحافی سفینہ کا ہاتھ زخمی ہوا،دیگر زخمیوں میں 10 بچے، 2 خواتین اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی حدود میں تقريباً 250 راکٹ داغے گئے، جس کے رد عمل ميں اسرائيلی فضائیہ نے کارروائی کی جب کہ غزہ کی سرحد پر ’گریٹر مارچ‘ کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی افواج پر پتھراؤ کیا جس سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔