یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،فائل فوٹو
یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،فائل فوٹو

پنجاب میں نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے بلدیاتی نظام کے قانون پر دستخط کر دیے۔

پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد بل گورنر پنجاب کو بھجوایا گیا تھا۔بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعدپنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں کمشنرلاہور کو ذمے داری سونپ دی گئی،ایڈمنسٹریٹرز میئراورڈپٹی میئرکے اختیارات استعمال کرسکیں گے ۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے بلدیاتی اداروں کوتحلیل کردیا ہے جس کے بعد 58ہزار بلدیاتی نمائندے فارغ ہوگئے ہیں۔

بلدیاتی اداروں کے تحلیل ہونے کے بعد پنجاب حکومت مقرر مدت میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائےگی ، اس عرصہ کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامی افسران کے ذریعے عوام کو میونسپل خدمات فراہم کی جائیں گی۔