ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عمران خان نے ملک نئی ایسٹ انڈیاکمپنی کے حوالے کردیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو نئی ایسٹ انڈیاکمپنی کے حوالے کردیا،عمران صاحب آپ نے پاکستان میں باضابطہ دفترکھول دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے تقررپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نئی ایسٹ انڈیاکمپنی کے حوالے کردیا،عمران صاحب آپ نے پاکستان میں باضابطہ دفترکھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نالائق اور نااہل ،وزیر خزانہ ،گورنراسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر آئی ایم ایف کے ملازم ہیں ،ڈاکٹر رضا باقر ملک کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں ،آئی ایم ایف کا ملازم تعینات کرکے اسٹیٹ بینک پرآئی ایم ایف کا قبضہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین کو پاکستان کے خزانے کی چابی دے دی گئی،رضاباقرکی تقرری تصدیق ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات،ری اسٹرکچرنگ کا نظام لایاجارہاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو لارے اور مخالفین کو چور چور ڈاکو ڈاکو کہا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو منظر سے ہٹانے کا اصل کھیل سامنے آرہا ہے ،نوازشریف نے ملک کو سی پیک دیا عمران خان نے آکر ملک کو گروی رکھ دیا۔