وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں اس سال سرکاری طور پرگندم کی خریداری نہیں کی جائیگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں پہلے سے موجود ہے ،اس لیے رواں سال سرکاری طور پر گندم کی خریداری نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے پاس وسائل کی کمی ہے ،محکمہ ریونیواورنرسز کے مطالبات پورنے نہیں کرسکتے، سندھ میں ایڈز کی روک تھام کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کو ہٹانے کا مطالبہ کرنیوالوں کا اپنا وزیراعظم خود نا اہل ہے۔