بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو
بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو

رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس بند کردیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہونگے بند کردیا جائےگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شفقت محمود نے کہاکہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہونگے بند کردیا جائے گا،تمام مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونگے ،وزارت تعلیم سے رجسٹرڈ مدارس ہی چل سکیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن قواعد ضوابط کے مطابق ہوگی، مدارس کی رجسٹریشن کے لئے دس علاقائی دفاتر کام کریں گے جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہونگے ان کو بندکردیا جائے گا

خلاف ورزی کرنیوالے مدارس کی رجسٹریشن ختم کردی جائیگی، وزارت تعلیم سے متعلق ڈیٹا وزارت تعلیم کے پاس ہوگا ۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا اٹھارہویں ترمیم کیساتھ کوئی تعلق نہیں، اس اقدام کے حوالے سے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔