ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک 10 چینی لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔فائل فوٹو
ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک 10 چینی لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔فائل فوٹو

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کرانے والے 8 چینی گرفتار

ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 8 چینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگرعلاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چائنیز نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  چینی نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں۔

ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر10 چینی لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔ ملزمان میں وانگ ہاؤ، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باؤ، زؤا تھی اور خاتون کین ڈس کو شامل ہیں۔