سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی میں اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مشاہداللہ خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کو بچہ قرار دے دیا۔
اس فقرے پر ہونے والے شورشرابے پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیکھنے کی بجائے شورشرابہ کرتی رہتی ہے، پورے ملک میں پی ٹی آئی نے افراتفری پھیلائی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تعمیری کام کرنے کی بجائے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، میں جہموری آدمی ہوں عوام ان کا رویہ دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ قائمہ کمیٹی ہے کوئی سیاسی پارٹی نہیں، پی ٹی آئی اراکین کو سنجیدہ اور پختہ سیاست سیکھنا چاہیے کیونکہ حکومتی پارٹی کو کارکردگی دکھانی پڑتی ہے۔
مشاہداللہ خان نے کہا کہ پیراشوٹر کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور پیراشوٹر دوسری بار استعمال نہیں ہوسکتا۔