ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو
ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ۔فائل فوٹو

ہمیں نہیں پتہ نوازشریف کدھر جارہے ہیں۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ نواز شریف اگر جیل کے دروازے پر آئے توپھر جیل انتظامیہ محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے گی اور محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوسمری بھیجے گا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب فیصلہ کریں گے کہ اب کیاکرناہے ، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ محکمہ داخلہ کہے کہ اب قانون کے مطابق نوازشریف کوجیل میں واپس نہیں لیا جاسکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشہباز گل نے کہا کہ نواز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں اور اس پر جلسہ جلوس کرکے کس طرح سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو کچھ بھی کیاہے کہ نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کی بے توقیر ی کی گئی ہے ، ابھی ہمیں نہیں پتہ کہ یہ کدھر جارہے ہیں ، اگر یہ جیل جاکر جیل کے دروازے دستک دیں گے تو جیل انتظامیہ محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے گی کہ اب کیا کرناہے۔؟

انہوں نے کہا کہ اس پر محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھیجی جائیگی جس پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار فیصلہ کریں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ سے رابط ہی نہ کرے کہ اب یہ قانون کے مطابق نہیں اور نواز شریف کوواپس جیل میں نہیں لیاجاسکتا۔