کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو
کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو

اسد عمر کو چیئر مین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانے کا فیصلہ

حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے اسد عمر کو کابینہ میں واپسی پر زور دیا مگر وہ نہ مانے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، وزیراعظم عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دیں جب کہ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

عامر ڈوگر اور اسد عمرنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی۔