مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے عوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب لوگوں کے پاس روٹی ہوگی تو صحت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صرف نو ماہ پہلے ترقی کی شرح 5.8فیصد تھی جو نو سال میں بلندترین تھی اوراب نو ماہ میں ترقی کی شرح 2.5فیصد ہوگئی ہے جو نوسال میں کم ترین شرح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہاہے اورعوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں۔