قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

فاٹا کی نشستوں سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ، بل میں تجویزکیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں فاٹا کی موجودہ 12 نشستیں برقرار رکھی جائیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی نشستیں 24 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، تو فاٹا سے منتخب رکن اسمبلی محسن داوڑ نے فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا۔

محسن داوڑ نے کہا کہ تجویز کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم اضلاع کی نشستیں 24 کی جائیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے آج کے ایجنڈے میں فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری، 10 سال سے ٹھٹھہ اور کراچی کے 90 ماہی گیروں کی بھارتی جیلوں میں قید اور تعلیمی اداروں میں غیر مسلموں کے عدم تحفظ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں۔