دو روز قبل داتا دربار کے قریب پولیس وین کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔فائل فوٹو
دو روز قبل داتا دربار کے قریب پولیس وین کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔فائل فوٹو

داتا دربار دھماکے کی چھان بین کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

محکمہ داخلہ پنجاب نے حال ہی میں داتا دربار پر ہونے والے خود کش دھماکے کی چھان بین کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) بنا دی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے اعجاز کی درخواست پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی سی ٹی ڈی شعیب اشرف کو سونپی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندگان اور انسپکٹر انویسٹیگیشن آفیسرسی ٹی ڈی محمد خالد بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل داتا دربار کے قریب پولیس وین کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور دو درجن زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ شب لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں سرچ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔  گرفتار ملزمان پر ریکی کرنے اور سہولت کاری کا الزام ہے۔

دوسری جانب مزار کے باہر خود کش حملہ آورفوٹیج میں نظر آنے والا نوجوان ہی ہے یا کوئی اور؟اسکی شناخت تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔