ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو
ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو

ملکی خود مختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی۔مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری کوگروی رکھ دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدہ مکمل ہونے پرکہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، نا اہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے جب کہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پرپہنچ چکا۔

مریم نوازنے کہا کہ معیشت کے تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں، عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے  سزا بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ اب تک تمام حکومتی تجربات بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے ،100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نچے آگیا ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں ہے ہم کس چیز کا انتظار کررہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسٹاک ایکس چینج میں مندی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جارہی ہے اور اب تو 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں آخر ہم کس چیز کا انتظار کررہے ہیں ۔