رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا، وزیر منصوبہ بندی
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا، وزیر منصوبہ بندی

آئی ایم ایف کے ساتھ دفاعی بجٹ پر مذاکرات نہیں ہوئے۔اسد عمر

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے کیاحاصل ہواہے ؟ یہ بات قوم کو بتا دوں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دفاعی بجٹ پر مذاکرات نہیں ہوئے، آئی ایم ایف معاہدے میں کیا حاصل ہوا ہے، اسے عوام کو بتاوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے طے پانےوالے معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہی دوں گا ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پہلے حکومت کو کچھ کہنا چاہیے تھا تاکہ عوام کوحقائق سے آگاہی ملتی ۔

واضح رہے کہ اسد عمر کو تحریک انصاف کی حکومت میں پہلا وزیر خزانہ بنایا گیاتھا تاہم بعد ازاں ملکی معیشت کی مزید خراب ہوتی صورتحال ، اپوزیشن اورمیڈیا کی تنقید کی وجہ سے اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلم دان واپس لیکر حفیظ شیخ کے سپرد کردیا گیا۔