میٹرو بس کے ڈرائیورزکی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔فائل فوٹو
میٹرو بس کے ڈرائیورزکی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔فائل فوٹو

لاہور میٹرو منصوبے پر29 ارب 86 کروڑ روپے خرچ ہوئے

لاہور میٹرو بس کے منصوبے پر لاگت سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس میں پیش کر دی گئی، منصوبے پر29 ارب 86 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

لاہورمیٹرو بس منصوبے کی لاگت کے حوالے سے متضاد دعوے اورالزام سامنے آتے رہے، تحریک انصاف اس منصوبے کی لاگت پرتنقید کرتے ہوئے حکومتی اعداد و شمار سے اختلاف کرتی رہی تاہم پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو نے لاہور میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین حکومتی رکن سید یاور عباس بخاری ہیں، اس کمیٹی میں پیش کی جانے والی آڈ یٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میٹرو بس منصوبہ تقریباً 29 ارب 86 کروڑ روپے میں مکمل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس منصوبہ کا تخمینہ 30 ارب روپے سے زائد رکھا گیا تھا تاہم اس منصوبے کو 30 ارب روپے سے کم لاگت پر مکمل کیا گیا، اس رپورٹ کے بعد مسلم لیگ ن کا میٹرو بس اخراجات کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت ہوا ہے۔