امریکا سے خصوصی طیارے کے ذریعے 51 اور یونان سے 13 باشندوں کو امیگریشن حکام کے حوالے کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکا اور یونان میں غیرقانونی مقیم 64 پاکستانی باشندے ڈی پورٹ کردیے گئے ہیں اور تمام افراد کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آبادبھیجا گیا، امریکا سے 51 اور یونان سے 13 باشندوں کو امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
میگریشن حکام کا کہنا ہے کہ امریکا سے بے دخل کیے گئے چند پاکستانی چھوٹے جرائم اور چند سفری دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث اتھارٹیز کی تحویل میں تھے۔
ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو خصوصی چارٹرڈ طیارے میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں امیگریشن حکام نے انہیں تحویل میں لے کر ان کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور چھان بین کے بعد تمام افراد کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔