دو روز قبل حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔فائل فوٹو
دو روز قبل حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔فائل فوٹو

سعودی عرب نے تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کر دیا

سعودی عرب نے دو روز قبل تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر عائد کر دیا۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر دہشت گرد حملوں کا حکم ایران کی حکومت نے دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ حوثی باغیوں سے کرایا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ایران ان گروپوں کو خطے میں اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے زیر اثر علاقے میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں تیل کی سپلائی بھی بند کر دی گئی تھی۔