چیئرمین نیب ہوں یا کوئی اور پیپلز پارٹی قیادت کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے۔فائل فوٹو
چیئرمین نیب ہوں یا کوئی اور پیپلز پارٹی قیادت کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کا حکومتی پالیسیوں اور نیب رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسیوں اور نیب کے رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماؤں کو اتوار کے روز افطار پر بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نیب میں پیشیوں پر پیپلز پارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز گیا ہے۔ قیادت نے ایوان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی معیشت کے ارسطو ناکام ہو چکے ہیں۔ چیئرمین نیب ہوں یا کوئی اور پیپلز پارٹی قیادت کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے۔ بتایا جائے کون سی فائلیں تھیں جو چیئرمین نیب کے گھر چوری سے ہوئیں؟

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کے انتقال پر ایک دن کے لئے تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قمر زمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پارٹی کے تمام پرچم سرگنوں رہیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن جماعتوں کو افطار پارٹی میں مریم نواز شرکت کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔ افطار پارٹی کے موقع پر بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات بھی ہوگی۔